لاہور: ورلڈ الیون کے خلاف آزادی کپ کیلئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں ہیڈ کوچ نے کیچز چھوڑنے والے کھلاڑیوں کودلچسپ سزاد ینے کا عمل شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایک کیچ چھوڑنے پر کھلاڑی کو 5پش اپس کی سزا دینے کا اعلان کردیا ہے ۔ یاد رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان آزادی کپ کا پہلا میچ 12 ستمبر کو کھیلا جائے گا جس میں حصہ لینے کیلئے فاف ڈیو پلیسی کی قیادت میں ورلڈ الیون 11 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں