اسلام آباد : نواز شریف جو اس وقت لندن میں اپنی اہلیہ کے علاج کی غرض سے مقیم ہیں ، اپنی نا اہلی پر مسلم لیگ ن کی خاموشی پر برہم ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری نا اہلی پر احتجاج اور احتجاجی جلسے کیا میرے لندن سے واپس آنے پر ہی ہوں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ میری نا اہلی پر پہلے کی طرح ہی آواز بلند کریں، آپ سب کی خاموشی میرے لیے تکلیف دہ ہے۔
نواز شریف نے دانیال عزیز ، طلال چوہدری اور دیگر کے لیے سخت پیغام دیا ہے۔ خیال رہے کہ نواز شریف کی لندن روانگی کے بعد ہی سے ان کی صاحبزادی مریم نواز کے علاوہ کسی نے بھی نواز شریف کے حق میں یا ان کی نا اہلی سے متعلق بات نہیں کی۔ نواز شریف نے پرویز رشید سے بھی استفسار کیا کہ پرویز رشید صاحب یہ کیا ہو رہا ہے؟ کیا پوری مسلم لیگ ن سو رہی ہے؟ کیا حکومت میں بیٹھے وزرا نے چُپ سادھ لی ہے؟ مریم نواز نے بھی اپنے والد سے شکوہ کیا ہے کہ میں اکیلی لاہور میں این اے 120 کے ضمنی انتخاب کی مہم چلا رہی ہوں، میرے ساتھ جس قیادت کو ہونا چاہئیے تھا وہ یہاں موجود ہی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں