اسلام آباد : پاکستان کے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل پراپنے پروگرام میں کہا کہ مریم نواز شاہد خاقان عباسی کی رتی برابر بھی عزت نہیں کرتیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم ہاؤس فون کیا اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی رائے جاننے کی کوشش کی تو مجھے کہا گیا کہ ڈاکٹر صاحب وزیر اعظم صاحب کو تو کچھ نہیں پتہ۔
ان کو تو یہ تک نہیں پتہ کہ وہ اگلے کچھ دنوں میں وزیر اعظم رہنے بھی والے ہیں یا نہیں یا پھر بیگم کلثوم نواز واپس آنے والی ہیں ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ تو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو جوتے کی نوک پر رکھتی ہیں۔ وہ ان سمیت تمام وزیروں کو ہی کچھ نہیں سمجھتیں اور انہیں جوتے کی نوک پر رکھتی ہیں جن میں ہمارے محترم اسپیکر صاحب بھی شامل ہیں جو جا جا کر مریم نواز صاحبہ کو حاضری لگواتے ہیں ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اپنا تبصرہ بھیجیں