ایبٹ آباد (این این آئی)ایبٹ آباد میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا 10 ستمبر کو ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا مرتضیٰ جاوید عباسی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 10 ستمبر 2017ء کو ایبٹ آباد ڈگری کالج میںسابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ جلسہ بیگم کلثوم نواز شریف کی بیماری کی وجہ سے محمد نواز شریف کی بیرون ملک قیام کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ۔ جلسہ کے آئندہ شیڈول کا
اعلان محمد نواز شریف کی ملک واپسی پر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں