لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کل لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔ نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمار داری کیلئے عید الاضحی سے قبل لندن روانہ ہوئے تھے ۔بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کل جمعہ کے روز وطن واپس پہنچ جائیں گےاور 10ستمبر کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف آنے والے دنوں میں ملک کے مختلف حصوں کادورہ کر کے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے جس کیلئے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔دریں اثنا تحریک انصاف کیاہم اتحادی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لندن میں میـڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی تباہی میں مریم نواز کا سب سے زیادہ ہاتھ ہے۔نواز شریفایک طرف گالیاں دے رہے ہیں دوسری طرف ریفرنس میں جا رہے ہیں۔ حدیبیہ کیس میں نواز اور شہباز شریف دونوں کے نام ہیں۔ انہوں نے امریکی دھمکیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دھمکیوں کا مقابلہ قومی یکجہتی سے کیا جا سکتا ہے۔ آج ملک جس جگہ پہنچ گیا ہے انہیں پورا یقین ہے کہ اب انصاف کا علم بلند ہوگا اور پاکستان بہتری کی طرف جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں