لاہور :الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کروانے کا آخری موقع دیتے ہوئے 11ستمبر کی حتمی تاریخ دے دی۔تفصیلات کے مطابق ہالیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی گئی ۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ معامہ ہعوئیکورٹ میں زیر سماعت ہے اس لیے سماعت کو ملتوی کر دیا جائے ۔
اس پر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اگر ہائیکورٹ حکم امتناع جاری کرے تو سماعت روک سکتے ہیں۔اس کے بعد کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کروائے جس پر پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی عدالت کو سارا ریکارڈ فراہم کر چکے ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالت والا ریکارڈ ہی یہاں جمع کروا دیں ۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آرہی کہ تحریک انصاف ہمارا حکم کیوں نہیں مان رہی۔پی ٹی آئی کو آخری موقع دے رہے ہیں کہ وہ اپنی فنڈنگ کا ریکارڈ 11ستمبر تک جمع کروائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں