لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں گیلپ سروے کے مطابق پاکستانی سب سے زیادہ وطن پر جان نثار کرنے کےلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں،تفصیلات کے مطابق گیلپ سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی89فیصد، ترکی73، چین71، روس59 جبکہ امریکی شہریوں کی44 فیصد تعداد نے اپنے وطن سے محبت کا ثبوت دیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے پیارے وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنے کےلئے پاکستانیہر گز نہیں گھبراتے اور یہ ملک کی حفاظت کےلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، اس طرح دنیا بھر میں اپنے ملک پر مر مٹنے اور جان کی بازی لگانے والے شہریوں میں پاکستان کا سب سے پہلا نمبر ہے، گیلپ سروے کے مطابق چین، ترکی جاپان، برطانیہ ، روس اور امریکہ کے شہریوں نے بھی اپنے ملک سے محبت کا ثبوت دیا لیکن پاکستانی شہری ملک پر جان نثار اور جان قربان کرنے میں پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں