لاہور: پنجاب حکومت سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو ہر حال میں الیکشن جتوانے کے لیینت نئے طریقے ایجاد کرنے لگی ۔بااثر شخصیات سے ایوان وزیر اعلیٰ میں حلفیہ عودے لیے جانے لگے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی اور وزرا کے الیکشن مہم چلانے پر نوٹس لینے کے بعد مسلم لیگ ن نے این اے 120 کا الیکشن جیتنے کے لیے نت نئے طریقے ایجاد کرنے شروع کر دئیے۔
حلقے کی با اثر شخصیات کو ایوان وزیر اعلیٰ ماڈل ٹاون بلا کر ان سے حلفیہ وعدے لیے جانے لگے۔مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی مختلف برادریوں کے سر کردہ افراد کو اپنے ڈیروں پر بلا کر ووٹ حاصل کرنے کے لیے قائل کر رہے ہیں۔لاہور کے سابق لارڈ مئیر خواجہ حسان نے 90شارع قائد اعظم حلقہ کی مساجد کے امام صاحبان اور خطیب صاحبان کو بلوا کر ان کو مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چلانے کی درخواست کی ہے۔وزیر اعلیٰ کی لند ن روانگی کے بعد ماڈل ٹاون آفس انتخابی دفتر بن کر رہ گیا ہے ۔پولیس کے ذریعے سے بھی انتخابات پر اثر انداز ہونے ،کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں