اسلام آباد: نیب ہیڈ کوارٹر میں چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں شریف خاندان اورسحاق ڈار کیخلاف 4ریفرنسز بھیجنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز بھیجے جانے کے لیے نیب ہیڈکوارٹر میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہواجس میں شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف 4ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز میں پارک لین اپارٹمنٹ ،آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ سٹیل مل کے ریفرنسز شامل ہیں۔ریفرنسز میں نواز شریف ،حسن نواز اور حسین نواز ملزم نامزد ،اسکے علاوہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر بھی ملزمان میں شامل ہیں۔جبکہ اسق ڈرا کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کاریفرنس تیار کیا گیا ہے۔تمام ریفرنسز کل صبح احتساب عدالت بھجوائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں