اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک) نواز شریف کی تباہی میں مریم نواز کا سب سے زیادہ ہاتھ ہے، حدیبیہ کیس میں نواز اور شہباز شریف دونوں کے نام ہیں،نواز شریف ایک طرف گالیاں دے رہے ہیں دوسری طرف ریفرنس میں جا رہے ہیں، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی لندن میں میـڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی اہم اتحادی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے لندن میں میـڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی تباہی میں مریم نوازکا سب سے زیادہ ہاتھ ہے۔نواز شریف ایک طرف گالیاں دے رہے ہیں دوسری طرف ریفرنس میں جا رہے ہیں۔ حدیبیہ کیس میں نواز اور شہباز شریف دونوں کے نام ہیں۔ انہوں نے امریکی دھمکیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دھمکیوں کا مقابلہ قومی یکجہتی سے کیا جا سکتا ہے۔ آج ملک جس جگہ پہنچ گیا ہے انہیں پورا یقین ہے کہ اب انصاف کا علم بلند ہوگا اور پاکستان بہتری کی طرف جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں