اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حمزہ شہباز شریف کی بیوی کا دعویٰ کرنے والی عائشہ احد نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے پیچھے غنڈے لگا دئیے گئے ہیں۔عائشہ احد کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے میرے پیچھے غنڈے لگا دئیے ہیں جو گھر سے باہر نکلنے پر میرا تعاقب کرتے ہیں۔ عائشہ احد نے حکومت پنجاب سے درخواست کرتے ہوئےکہا ہے کہ حمزہ شہباز کے غنڈوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔دوسری جانب حمزہ شہباز شریف کے ترجمان نے عائشہ احد کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز پر لگائے گئےالزامات بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں جب کہ وہ پی ٹی آئی کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں