اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ پاکستان بیسڈ دہشتگرد گروپوں کو ان کی پرتشدد سرگرمیوں کے باعث برکس کے مشترکہ اعلامیہ میں شامل کیا گیا ہے۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برکس ممالک نے جیش محمد اورلشکر طیبہ کی بڑھتی ہوئی پرتشدد سرگرمیوں بارے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ گروپ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں اور افغان ایشو پر گہرے اثر رکھتے ہیں،ا نہوں نے کہا کہ برکس ممالک کے درمیان دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے تعاون اور اس سلسلہ میں کامیابیاں باعث اطمینان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں