ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اگر قطر کا بائیکاٹ مزید 2 سال بھی جاری رکھ سکتے ہیں اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ قطری عوام کو اپنے حکمرانوں کے بارے میں فیصلے کا حق حاصل ہے۔انھوں نے ایک بیان میں یمن میں جاری بحران کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے جنگ کا انتخاب نہیں کیا تھا بلکہ یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی تھی۔انھوں نے اس بات کا بھی اشارہ دیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا انتظام سنبھال لے تو اس کو دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ اگر ایران سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہے تو وہ دہشت گردی اور دوسرے ممالک میں مداخلت کا سلسلہ بند کر دے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایران میں موجود القاعدہ کے لیڈر سعودی عرب میں حملوں کے احکامات جاری کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں