ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی مدینہ منورہ میں بنائی گئی تصویر وائرل ہوگئی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ پسند کر چکے ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ میں دلیپ کمار کے نام سے مشہور لیجنڈ اداکار یوسف خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پرمدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی گئی جس کے ساتھ پیغام بھی درج ہے، صاب(دلیپ کمار)پیغمبراسلام کے شہرمدینے کی مسجد میں،یہ وقت اور سفریادگار ہے۔دلیپ کمار کا اصل نام محمد یوسف خان ہے اور وہ پشاور کے محلہ خداداد میں لالہ غلام سرور کے ہاں پیدا ہوئے۔وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ انیس سو پینتیس میں ممبئی ( جو ان دنوں بمبئی تھا) کاروبار کے سلسلے میں منتقل ہوئے ۔اداکاری سے قبل یوسف خان پھلوں کے سوداگر تھے اور انہوں نے پونا کی فوجی کینٹین میں پھلوں کی ایک سٹال لگا رکھی تھی۔ 1966ء میں انہوں نے اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کی۔ دلیپ کمار، (11 دسمبر، 1922ء میں پیدا ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں