لاہور:تحریک انصاف کے جیل روڈ پر ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ افسران کو ٹاسک دے دیا گیا۔قومی اخبار کی خبر کے مطابق تحریک انصاف کے 8اکتوبر کو جیل روڈ پر ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے ٹرانسپورٹ افسران کو ٹاسک دیدیا گیا۔جلسے کے لیے گاڑیاں فراہم کرنے والے ٹراسپورٹرز کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کر دیا گیا۔
جلسے میں تحریک انصاف کے ورکروں کو لانے والی گاڑیوں کے نمبر نوٹ کر کر کے نہ صرف انکے روٹ پرمٹ کینسل کیے جائیں گے بلکہ جرمانے اور روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جائیگی۔محکمہ ٹراسپورٹ کے افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ تمام ٹرانسپورٹرز کو روکیں کہ وہ تحریک انصاف کو گاڑیاں فراہم نہ کریں تا کہ کم سے کم کارکنان جلسہ گاہ تک پہنچ سکیں۔گزشتہ روز محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران نے حکم ملتے ہی تمام ٹراسنپورٹ یونینز کے عہدیداران سمیت لوکل ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو پابند کرنے کی کوشش ہے کہ تحریک انصاف کو کسی قیمت پر گاڑیاں نہ دی جائیں ۔معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف نے ابتدائی طور پر لاہور سے 200ویگنوں کی بکنگ کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں