اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی ا سمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پر وگرام ماروی میمن رکن قومی اسمبلی کو برطانیہ میں اعلیٰ سپیکرز ڈیموکریسی ایوراڈ حاصل کرنے پر مبارک باددی ہے انہیں یہ ایوارڈ برطانیہ کے دارالعوام کے سپیکر John Bercow نے دیا ۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر ایوارڈ کی روح کو دیکھا جائے تو ماروی میمن یہ ایوارڈ حاصل کرنے کی حقیقی حق دار ہیںسپیکر نے کہا کہ محترمہ ماروی میمن نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 5.4ملین خواتین کو سماجی طور پر با اختیار بنانےمیں اہم کردار ادا کیا اور ملک میں نچلی سطح تک سماجی اصلاحات کیں۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل ڈیموکریسی ایوار دنیا بھر سے سماجی اور جمہوری خدمات کے پیش نظرافراد کو دیا جاتا ہے۔ برطانوی دارالعوم کے سپیکر نے یہ ایوارڈ دینے کے لیے رکن قومی اسمبلی ماروی میمن کے نام کا اعلان 30مارچ 2017ء کو کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں