لاہور( این این آئی )سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے کسی بھی نا خوشگوارہ صورتحال سے بچے کیلئے 9سے 16ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ کمرشل مارکیٹ اورعلاقوں میں گیس سپلائی بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ایس این جی پی ایل کے مطابق ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز کے دوران حفاظتی نقطہ نظر سے طے پانے والے ایس او پیز کے مطابققذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ کمرشل مارکیٹ اور علاقوں کو 9سے 16ستمبر تک گیس کی سپلائی مکمل بند رہے گی جبکہ اس دوران صرف پی سی بی کی کینٹین کی گیس بحال رہے گی
۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ان دنوں میں محکمے کی ٹیمیں کسی بھی طرح کی لیکج روکنے کیلئے بھی سروے کریں گی تاکہ کسی بھی طرح کے نا خوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں