لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے 8ستمبر کو قرطبہ چوک میں جلسے کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کر دیا جبکہ درخواست ڈپٹی کمشنر کی بجائے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر کے نام لکھی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر شعیب صدیقی کی طرف سے لکھی گئی درخواست میں آگاہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 8ستمبر شام چھ بجے قرطبہ چوک مزنگ میں جلسے کا انعقاد کرے گیجبکہ شرکاء کے بیٹھنے کیلئے جیل روڈ کو استعمال میں لایا جائے گا۔ جلسے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اس تناظر میں سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ درخواست کی کاپی سی سی پی او لاہور،ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی سکیورٹی کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں