اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) ایک رہی تو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان وزیراعظم یا وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے ذریعے نواز شریف کو پیغام بھجوادیا گیا ہے، سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار علی خان شہباز شریف کے منع کرنے پر رکے ہوئے ہیں، چوہدری نثار کے پاس 100 اہم ترینایم این ایز موجود ہیں، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شہباز شریف کے ہاتھ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے لیے پیغام بھجوایا ہے کہ اگر آپ نے فیصلہ نہیں کرنا تو بتا دیں۔ سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کے مطابق اب یہ ہو گا کہ شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان میں سے ایک وزیر اعلیٰ رہے گا اور ایک وزیر اعظم بنے گا یا پھر ایک مسلم لیگ (ن) کا صدر بنے گا اور ایک وزیر اعظم بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) اکٹھی رہی تو ایسا ہی ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں