لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 ستمبر 2017ء): مسلم لیگ ن کی رہنما اور صوبائی وزیر حنا پرویز بٹ نے نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے سیاسی مخالف پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی تعریف کر ڈالی جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی کہ ن لیگی خاتون رہنما عمران خان کی معترف ہیں۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ 1992ء میں عمران خان نے ورلڈ کپ جیتا جس کے بعد یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے شوکت خانم کیسنر اسپتال بنایا اور اس حوالے سے وہ ایک اچھے اور فلاحی رہنما بھی ہیں ، اور اس بات کا پورا کریڈٹ ان کو جاتا ہے۔ حنا پرویز بٹ کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اپنا تبصرہ بھیجیں