ڈیرہ غازی خان(آن لائن)آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اپنے منفرد عوامی انداز اور دبنگ بیانات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں ،حال ہی میں جیل یاترا ،عدالت میں پیشی اور پھر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے اَز خود نوٹس پر رہائی ملنے پر بھی جمشید دستی میڈیا کی شہ سرخیوں کا حصہ بنے رہے لیکن اب عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی جمشید دستی نے عید کے موقع پر انوکھا انداز اپنایا ،ریلی کیصورت میں اپنے آبائی علاقے پہنچے اور لوگوں کے جوتے پالش کر کے انہیں عیدی بھی دی۔جمشید دستی ریلی کی شکل
میں اپنے آبائی علاقہ پہنچے۔ریلی کی شکل میں ڈیرہ غازی خان آمد پر کارکنوں نے جمشید دستی کا پُر تپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔ جمشید دستی نے بھی پیچے نہ رہے اور اپنے کارکنوں کے ہمراہ عید منائی اور عیدی کے طور پر استقبال کے لیے آنے والے کارکنوں کے جوتے پالش کر ڈالے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں