اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 ستمبر 2017ء): نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پاکستان اگر چاہے بھی تو رہنگیا مسلمانوں کی مدد نہیں کر سکتا۔ پاکستان میں ساڑھے چار لاکھ روہنگیا مسلمان ہیں جو خود کو بنگالی کہہ کر کراچی میں رہتے ہیں۔ یہ تمام لوگ جنرل ضیاء الحق کے دور میں اسی کی دہائی میں پاکستان آ گئے تھے ۔
پاکستان چاہ کر بھی روہنگیا مسلمانوں کی مدد نہیں کر سکتا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میانمار کی حکومت کو چین سپورٹ کر رہا ہے ۔ چین کے ون بیلٹ روٹ کا جو پراجیکٹ ہے میانمار کی حکومت بھی اس میں آتی ہے ۔ برما کی فوج اور قیادت مسلمانوں ک کا قتل عام کر کے پوری دنیا کو بتا رہی کہ ان کا قتل عام کیے بغیر ہم یہ پراجیکٹ شروع نہیں کر سکتے اور ہو سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکہ اور چین کی پراکسی وار شروع ہوجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں