لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئندہ سال دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کردیا گیا۔گرین کیپس مختصر ٹور میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلیں گے، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق پہلا ٹیسٹ 24 مئی سے لارڈز میں شروع ہوگا، دوسرے کا آغاز یکم جون کو ہیڈنگلے میں ہوگا۔واضح رہے کہ 2016ء میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کو 4 میچز میں شکست ہوئی اور صرف ایک میں کامیابی حاصل ہوئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں