اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے باہیں پھیلا دیں، روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے اپنی باہیں پھیلادی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ پاکستان میں اس وقت 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان آباد ہیں۔ بنگلہ دیش روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ بنگلہ دیش میںاس وقت 5 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان آباد ہیں۔ جبکہ سعودی عرب میں اس وقت 2 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان آباد ہیں۔ جبکہ مزید پناہ گزین مسلمانوں کو پاکستان میں پناہ دینے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ برما میں آباد مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف دنیا بھر کے ممالک سراپا احتجاج ہیں۔ دنیا کی کئی معروف سماجی شخصیات نے اقوام متحدہ سے اس تمام معاملے پر ایکشن لینے اور مسلمانوں کی جان و مال کے تحفض کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں