اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف وطن واپسی کے بعد دوبارہ عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے جس کے دوران مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف8 ستمبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے،نواز شریف پہلے مرحلے میں ایبٹ آباد کے بعد جنوبی پنجاب اور کراچی میں جلسے کریں گے ٗ10ستمبر کوایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔مسلم لیگ (ن )خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی کی جلسے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 10ستمبر کو ایبٹ آباد میں عوامی طاقت کا تاریخی مظاہرہ ہوگا آئندہ50سال میں سیاسی طاقت کا ایسا مظاہرہ دیکھنے کو نہیں ملے گا۔(ن )لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ 10ستمبر کو عوام نواز شریف کے حق میں اپنا فیصلہ سنائیگی ٗآئندہ انتخابات میں خیبر پختونخوا مسلم لیگ (ن )کا گڑھ ثابت ہو گا۔ نواز شریف چاروں صوبوں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں