ڈھاکہ(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش کی سنگ دِل حسینہ نے روہنگیا مسلمانوں پر نئی آفت ڈھادی، بے رحمی کی انتہا، روہنگیا مسلمانوں پر بنگلہ دیش کے دروازے بند کردیئے، تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے روہنگیا مسلمانوں کو قبول کرنے سے صاف انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مسلمانوں کا وطن بنگلہ دیش نہیں بلکہ میانمار ہی ہے ، انہیں واپس جانا چاہئے ، بنگلہ دیش انہیں کسی صورت قبول نہیں کرے گا،شیخ حسینہ واجد نے اس موقع پر روہنگیا مسلمانوں پر بنگلہ دیشی فورسز کی جانب سے کی جانیوالی فائرنگ کے حوالے سے بنگلہ دیش کادفاع کرتے ہوئے ایسے تمام الزامات کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ بنگلہ دیشی فورسز نے کسی روہنگیا پر فائرنگ نہیں کی لیکن اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ان کا اصل وطن میانمار ہی ہے وہ بنگلہ دیش نہیں آسکتے۔‎

اپنا تبصرہ بھیجیں