لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومتی ناتجربہ کاری کا اعتراف کیا ہے کہ خدا کا شکر ہے کہ 2013ء میں ہمیں مرکز میں حکومت نہیں ملی،خیبرپختونخوا کے دوران بہت کچھ سیکھا،پہلے پتا ہی نہیں تھا کہ کیا ہورہاہے،خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی نظام عملاً نافذ نہیں کرسکے۔ انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ خدا کا شکر ہے کہ 2013ء میں ہمیں مرکز میں حکومت نہیں ملی۔
خیبرپختونخوا کے دوران بہت کچھ سیکھا ہے۔ خیبر پختونخواہ حکومت کے پہلے سال تو معلوم ہی نہیں تھا کہ حکومت میں ہو کیا رہاہے۔ عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی نظام عملاً نافذ نہیں کرسکے۔ اس نظام پرعمل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔پی ٹی آئی کے اپنے وزرا اور اراکین اسمبلی بھی بلدیاتی نظام کے مخالف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں