لاہور: پاکستان کی مشہورسماجی شخصیت اور چیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض نے میانمار کے مسلمانوں کے لیے ایک ارب روپے امداد کا اعلان کردیاہے۔ چیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض نے اعلان کیا ہے کہ وہ روہنگیا میں موجود مسلمانوں کے لیے ایک ارب روپے کی مالی امداد کرینگے اور ان کو رہائش بھی دینگے۔ ملک ریاض کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں روہنگیا کے مسلمانوں کے لیے آواز اٹھانی چائیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی ممالک نے مسلمانوں کو پناہ دی ہے ہمیں چائیے کہ ہم بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیئرمین بحریہ ٹاون نے ایسا پہلی بار نہیں کیا وہ اس سے قبل بھی 2015ء میں روہنگیا کے مسلمانوں کے لیے 10کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں