لاہور:: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ایم این اے حمزہ شہبازشریف کیخلاف ایس پی سیکورٹی کو درخواست دیدی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق خود کو حمزہ شہبازشریف کی اہلیہ کرنے والی خاتون عائشہ احد نے حمزہ شہبازشریف کیخلاف ایس پی سیکورٹی کو درخواست دی اور اس میں موقف اختیار کیا کہ انکی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں تاہم انہوں نے اس سلسلے میں آئی جی پنجاب کو بھی خط لکھا ہے لیکن انکا کوئی جواب نہیں آیا مزید یہ کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد نوازشریف کو بھی میسج کیا ہے لیکن انہوں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔
عائشہ احد نے خط میں استدعا کی ہے کہ انکی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں اور گر مجھے کچھ ہوا تو حمزہ شہبازشریف اور آپ ذمہ دار ہونگے۔ مزید یہ کہ میں انصاف کے لیے لڑتی رہوں گی اور ڈرنے والی نہیں۔ عائشہ احد نے کہا کہ حمزہ شہباز کے غنڈے میرا تعاقب کرتے ہیں اور انہوں نے ایس پی سیکورٹی سے استدعا بھی کی کہ انکو فوری تحفظ دیا جائے اور حمزہ شہبازشریف کے غنڈوں کو گرفتار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں