پشاور: ضیاء اللہ آفریدی نے جماعت اسلامی سے تحریک انصاف کیخلاف مہم چلانے کیلئے مدد مانگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کی جانب سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو خط تحریر کیا گیا ہے۔ ضیاء اللہ آفریدی نے جماعت اسلامی کے امیر سے اپیل کی ہے کہ کرپشن کے خلاف جدوجہد میں میرا ساتھ دیا جائے۔
نا انصافیوں کے خلاف جمعرات کو احتساب کمیشن جا رہا ہوں۔ موجودہ حکومت نے اکبر ایوب کو پیڈو کا سربراہ بنا کر زیادتی کی۔ جبکہ پرویز خٹک نے شمس القیوم جیسے شخص کو بینک آف خیبر کا سربراہ بنایا۔ موجودہ ایم ڈی کی وجہ سے بینک آف خیبر برے حال میں ہے۔ خدشہ ہے کہ بینک آف خیبر کا حال بھی بینک آف پنجاب جیسا نہ ہو جائے۔ بینک آف خیبر میں یتمیوں، بیواؤں اور دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کی رقوم پڑی ہیں۔ ایم ڈی خیبر بینک کی ریٹائرمنٹ مسئلے کا حل نہیںٕ ہے یہ کیس چلنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں