اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن اگر ایک رہی تو چوہدری نثار وزیراعظم یا وزیراعلیٰ پنجاب بنیں گے ، شہباز شریف کے ذریعے نواز شریف کو پیغام بھجوادیا گیا ، سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہباز شریف کے منع کرنے پر چودھری نثار علی خان رکے ہوئے ہیں ان کے پاس 100اہم ترینا یم این ایز موجود ہیں ۔ چودھری نثار علی خان نے شہباز شریف کے ہاتھ نواز شریف کے لیے پیغام بھجوایا ہےکہ اگر آپ نے فیصلہ نہیں کرنا تو بتا دیں۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ اب یہ ہو گا کہ شہباز شریف اور چودھری نثار علی خان میں سے ایک وزیر اعلیٰ رہے گا اور ایک وزیر اعظم بنے گا یا ایک مسلم لیگ ن کا صدر بنے گا اور ایک وزیر اعظم بنے گا۔ اگر مسلم لیگ ن اکٹھی رہی تو ایسا ہی ہو گا ۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات میں کیا ہوا، چوہدری نثار ن…

چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات میں کیا ہوا، چوہدری نثار نے شہباز شریف کے ہاتھ نواز شریف کو کیا پیغام بھجیوایا

Posted by 24 News HD on Monday, September 4, 2017

اپنا تبصرہ بھیجیں