واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کا کہنا ہے کہ امریکہ یا اتحادیوں کو شمالی کوریا سے خطرہ ہوا توا ایٹمی آپشن استعمال کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو دھمکیاں دینے سے باز نہ آیا تو اس کے خلاف بھرپور طاقت کا استعمال کیا جائے۔امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر شمالی کوریا کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاریرہا تو امریکہ فوجی طاقت سےاس کا جواب دے گا۔جمیزمیٹس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو سلامتی کونسل کی قراردادوں پر توجہ دینی چاہیے جبکہ تمام ممالک کو شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھنے پراتفاق کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے بعد شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں