اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے بعد شیخ رشید بھی لندن پہنچ گئے، شہباز شریف آج رات روانہ ہونگے ، حمزہ اور سلمان شہباز بھی لندن پہنچ چکے جبکہ عمران خان 9ستمبر کو لندن کیلئے اڑان بھریں گے۔تفصیلات کے مطابق اہم حکومتی اور اپوزیشن رہنمائوں نے لندن کا رخ کر لیا ہے ۔ نواز شریف کے بعد شیخ رشید بھی لندن پہنچ چکے ہیں جبکہ شہباز شریف آج رات روانہ ہونگے۔ شہباز شریف کے دونوں صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بھی لندن پہنچ چکے ہیں جبکہ تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان 9ستمبر کو لندن کیلئے اڑان بھریں گے۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید برطانیہ میں 5، 6اور 7ستمبر کو کوریڈنگ، برمنگھم اور کروئے ڈون میں جلسوں سے خطاب کرینگے اور ان کے خطابات کا ہدف حکومت اور شریف خاندان ہو گا۔ ذرائع اس بات کا بھی امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ شریف خاندان کے اہم افراد اور تحریک انصاف کے چیئرمین اور شیخ رشید کی لندن یاترا کے پیچھے کوئی سیاسی سمجھوتہ طے کرنا بھی ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں