لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے ساتھ سیریز کی ٹکٹوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق 3ٹی ٹونٹی میچز کے لیے ٹکٹیں آج دوپہر1بجے سے امپوریم مال ،پیکجز مال ، لبرٹی، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں قائم بوتھ پر دستیاب ہوں گی جبکہ لالک چو ک پر سٹال بھی لگایا جائے گا ۔
یاد رہے کہ ورلڈ الیون کی ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے 11ستمبر کو پاکستان پہنچے گی جہاں 12،13اور 15ستمبر کو قومی ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں