دبئی : دبئی بجلی اور پانی کی اتھارٹی (DEWA) نے ایک فرانسیسی کمپنی کے ساتھ شراکت داری سے دبئی کی روڈز پر وائی فائی کے پولز اور سورج کی توانائی سے جلنے والی لائٹس کے نفاز کا اعلان کیا ہے۔ ان پولز کے نفاز کا آغاز 2018 کے شروع میں کیا جائے گا ۔ دبئی بجلی اور پانی کی اتھارٹی کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سورج کی توانائی سے جلنے والی ان لائٹس کی وجہ سے ریاست عوام کو انرجی کی بچت کرتے ہوئے روشنی مہیا کرسکے گی اور اسکے علاوہ عوام وائی فائی کی سہولت سے بھی مستفید ہو پائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں