بھارت : بھارت کے ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گوسوامی، جو پاکستان کے خلاف زہر اُگلنے کے لیے جانے جاتے ہیں، نے مقبوضہ کشمیر کے ایک شہری بابر قادری کو اپنے شو پر مدعو کیا اور کہا کہ پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگاؤ کیونکہ پاکستان نے کشمیریوں کو مارا ہے جس پر مقبوضہ کشمیر کے شہری نے لائیو شو میں کہا کہ بھارت مردہ باد ، ہندوستان مردہ باد۔ جس کے بعد ارناب گوسوامی نے غصے میں تلملاتے ہوئے بابر قادری کو شو سے جانے کا کہہ دیا۔ جس کے بعد ارناب گوسوامی نے کشمیریوں کی حمایت کرنے والوں پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں