اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ چودھری نثار علی خان نے شہباز شریف کے ہاتھ نواز شریف کے لیے پیغام بھجوایا ہے۔شہباز شریف کے منع کرنے پر چودھری نثار علی خان رکے ہوئے ہیں۔ اور وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر میاں صاحب نے فیصلہ نہیں کرنا تو بتا دیں۔ ا نہوں نے کہا کہ اب یہ ہو گا کہ شہباز شریف اور چودھری نثار علی خان میں سے ایک وزیر اعلیٰ رہے گا اور ایک وزیر اعظم بنے گا یا ایک مسلم لیگ ن کا صدر بنے گا اور ایک وزیر اعظم بنے گا۔ اگر مسلم لیگ ن اکٹھی رہی تو ایسا ہی ہو گا اور اگر نہ رہی تو پھر بھی یہی ہو گا۔ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات میں کیا ہوا، چوہدری نثار ن…

چوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات میں کیا ہوا، چوہدری نثار نے شہباز شریف کے ہاتھ نواز شریف کو کیا پیغام بھجیوایا

Posted by 24 News HD on Monday, September 4, 2017

اپنا تبصرہ بھیجیں