لندن: برطانوی بحریہ نے سی سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی بحریہ نے آواز سے تین گُنا تیز چلنے والے سی سیپٹر میزائل کا تجربہ کر لیا ہے۔ سی سیپٹر میزائل کو اسکاٹ لینڈ کے ساحلی علاقہ میں موجود ایم ایم ایس آر گل سے فائر کیا گیا ہے ۔ سی سیپٹر میزائل سُپر سانک میزائلز کو فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جبکہ اس میزائل کو نیوکلئیر آبدوزوں کی حفاظت کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں