’غیر قانونی ‘ مسلمان مہاجرین کو داخلے سے روکا جائے:ریاستی حکومتوں کوخط
نئی دہلی . بھارتی حکومتی نے برما کے مظلوم مسلمانوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے اور پہلے سے موجود مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کر دئیے ہیں ۔ بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے تمام ریاستی وزرائے اعلی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ برما سے آنے والے غیر قانونی مسلمان مہاجرین کو داخلے سے روکا جائے اور اگر کچھ لوگ آ گئے ہیں تو ان کو ملک سے نکال دیا جائے ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میا نمار سے آنے والے مہاجرین ملک کے محدود ذرائع پر بوجھ اور سکیورٹی کی وجہ بن سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سالوں میں تقریبا 40ہزارمسلمان مہاجرین بھارت آ چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں