چٹاگانگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر۔2017ئ)بنگلہ دیش کے دورے پر آئی آسٹریلیوی ٹیم کی بس پر پتھر سے حملے میں بس کا ایک شیشہ ٹوٹ گیا ہے۔بنگلہ دیشی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق پیر کو دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روزکھیل کے اختتام پر جب دونوں ٹیموں کی بسیں سٹیڈیم سے ہوٹل سے واپس آرہی تھیں تو راستے میں آسٹریلوی ٹیم کی بس پر ممکنہ طور پر پتھر پھینکا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی کھلاڑی بھی زخمی بھی نہیں ہوا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سکیورٹی منیجر سین کیرول کا کہنا تھا کہ ہم بنگلہ دیشی حکام سے رابطے میں ہیں اور واقعے کی تحقیقا ت جاری ہیں ۔دوسری جانب بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں سڑک پر پھرنے والے بچوں میں سے کسی نے ممکنہ طور پر آسٹریلیوی ٹیم کی بس پر کوئی چیز پھینکی ہوگی جس سے شیشہ ٹوٹا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں