مظفر گڑھ میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی ولادت ہوئی ہے جو سب کے سب صحت مند ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر گڑھ میں ایک خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں اللہ کی رحمت اور نعمت دونوں شامل ہیں۔ پیدا ہونے والے بچوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں جو سب کے سب صحت مند ہیں۔
گھر میں 5 بچوں کی ولادت پر بچوں کے والدین اور خاندان والے بہت خوش ہیں اور ان بچوں کو دیکھنے کے لئے دور دور سے رشتہ دار آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں