کسی صاحب نے چھ شادیاں کیں لیکن ہر شادی کے بعد اس کی بیوی کا انتقال ہو جاتا تھا‘ جس کے بعد کوئی خاتون اس کے ساتھ شادی کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتی تھی۔ اس گاؤں میں ایک ایسی خاتون بھی رہتی تھی جس نے چھ شادیاں کی تھیں اور اس کے چھ خاوند بھی شادی کے بعد فوت ہو گئے تھے۔گاؤں کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہم کیوں نہ ان دونوں کی شادی کرا دیں اور اس کے بعد دیکھیں دونوں میں سے کون زندہ رہتا ہے۔ گاؤں کے لوگوں نے دونوں کانکاح کرا دیا۔ اگلے دن دیکھا وہ دونوں تو زندہ ہیں لیکن وہ مولوی صاحب انتقال کر گئے ہیں جنہوں نے دونوں کا نکاح پڑھایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں