اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اللہ کا راستہ راہ نجات، دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کو لوٹا دے، سعودی عالم دین شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری کا خطبہ حج۔ تفصیلات کے مطابق مسجد نمرہ میں شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے خطبہ حج میں کہاہےکہ مسلمان اللہ کی بتائی حدود کی حفاظت کریں ، دنیا کے تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ احکامات شریعہ کی مکمل پابندی کریں۔رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ نے امت کی رہنمائی کے لئے بھیجا اور اسلام اچھے اخلاق کی تعلیم دیتا ہے۔اسلام نے برائی اور فحاشی کو حرام قرار دیا ہے، کسی
عربی کو عجمی، کسی عجمی کو عربی پر فوقیت حاصل نہیں، اسلام امن کا درس دیتا ہے، دعا ہے اللہ مسجد اقصی مسلمانوں کو لوٹادے۔ شیخ ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادتی مسلمان کے ساتھ ہو یا غیر مسلم کے ساتھ اسلام میں منع ہے، شریعت اسلامیہ نے والدین کی خدمت کا درس دیا، اللہ نے وعدہ کیا ایمان لانےاورنیک عمل کرنیوالوں کوزمین پرطاقت عطا ہوگی، اسلام نے ہر قسم کے غبن اور سود کو بھی حرام قرار دیا، شریعت اسلامیہ کی خوبصورتی ہے کہ زمین پر زندگی کو منظم کیاللہ نے حکم دیا ہے کہ اسی کی عبادت کرواور اسی کے آگے سر جھکاؤ، اللہ سے ڈرو جس طرح ڈرنے کا حق ہے، میں خود کو اور آپ سب کو خدا تعالیٰ سے ڈرنے کی تلقین کرتاہوں، نصیحت کرتا ہوں کہ تقوی اختیار کرو، اللہ نے وعدہ کیا ہے متقی بندے جنت میں داخل کیے جائیں گے۔سعودی عالم دین شیخ ڈاکٹر بن ناصر الشتری نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا ، اس وقت دنیا بھر سے آئے بیس لاکھ سے زائد عازمین حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کے لئے میدان عرفات میں جمع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں