لاہور( این این آئی)2050 ء تک اسلام دنیا کا مقبول ترین مذہب بن جائے گا،مسلمان یورپی آبادی کا 10فیصد جبکہ امریکی آبادی کا 2.1فیصد ہو جائیں گے اور 31کروڑ مسلمانوں کی تعداد کے ساتھ بھارت پہلے نمبر پر ہو گا۔ امریکی تحقیقاتی ادارے پیوریسرچ سنٹر کی جانب سے کیے گئے سروے کے مطابق اسلام دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ عیسائیت کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا مذہب بن چکا ہے اور 2050 تک اسلام عیسائیت کی جگہ لے کر پہلے نمبر پر آجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق 2050 تک مسلمان یورپی آبادی کا 10فیصدجبکہ امریکی آبادی کا2.1فیصد ہو جائیں گے اور 31کروڑ مسلمانوں کی تعداد کے ساتھ بھارت پہلے نمبر پر ہو گا۔دنیا کی آبادی کا 62فیصد مسلمان ایشیائی ممالک انڈونیشیا، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، ایران اور ترکی میں بستے ہیں۔ پیو نے 39مسلم ممالک میں شرعی قانون کے نفاذ کے حوالے سے سروے کیا۔ افغانستان میں 99فیصد، عراق میں 91فیصد جبکہ پاکستان میں 84فیصد افراد نے شرعی قوانین کے نفاذ کی حمایت کی۔ 2010 میں سامنے آنے والے اعدادوشمار کے مطابق عالمی آبادی میں 23فیصد حصہ مسلمان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں