اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انـصاف کے چیئرمین عمران خان اس وقت 65برس اور کچھ ماہ کے ہو چکے ہیں ، جوانی میں اپنی خوبصورتی اور مردانہ وجاہت کی وجہ سے خواتین میں مقبول رہنے والے عمران خان پر آج بھی خواتین مر مٹتی ہیں ، 65برس سے زائد کے عمران خان کا چہرہ جھریوں اور چھائیوں سے بھرچکا ہے تاہم وہ اپنے جھریوں اور چھائیوں زدہ چہرہ کو میک اپ کے ذریعے چھپا لیتے ہیں۔ عمران خان پبلک میں آنے خصوصاََ جلسوں میںشرکت سے قبل باقاعدہ میک اپ کرتے ہیں جس کیلئے خاتون میک اپ آرٹسٹ ان کا میک اپ کرتی ہے- اسی طرح کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں عمران خان کو ایک خاتون میک اپ کر رہی ہیں۔ ایک سوشل میـڈیا صارف کا دعویٰ ہے کہ یہ خاتون مستقل عمران خان کی میک اپ آرٹسٹ ہیں اور پبلک میں آنے سے پہلے عمران خان کے چہرے کو باقاعدہ بیس اور پفنگ کرکے کنٹورنگ کی جاتی ہے تاکہ ان کے چہرے کی جھریاں اور چھائیاں نظر نہ آسکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں