اسلام آباد (این این آئی)نوازشریف کا عمر کے آخری ایام میں دھکے کھانا لکھاہے،اب آرام کاموقع ہی نہیں ملے گا کیونکہ ۔۔۔۔! شیخ رشید نے پیش گوئی کردی،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نوازشریف کی مشن جی ٹی روڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تصادم ہونے جارہاہے ،نظام لپیٹنے کے شدید خطرات ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دور ان شیخ رشید نے نوازشریف کی ریلی پر پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ تصادم ہونے جارہاہے ٗنظام لپیٹنے کے شدید خطرات ہیں، نظام لپیٹنے کے موجد نوازشریف ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف چاہتے ہیں ان کا عدالت میں احتساب نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ عوام اتوار کو 10 بجے لیاقت باغ پہنچیں جہاں آتش بازی ہوگی اور جشن آزادی بھی منائینگے اس موقع پر عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔‎‎

اپنا تبصرہ بھیجیں