لاہور (این این آئی ) نواز شریف کی نا اہلی سے خالی ہونے والی نشست حلقہ 120سے ’’نواز شریف ‘‘نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ۔بھوجا ڈاکخانہ قصور کے رہائشی محمد نواز شریف ولد محمد شریف نے حلقہ این اے120کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرا دئیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو 16اگست کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتا ل کے لیے طلب کرلیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی شرائط پر پورا نہیں اترتے اس لئے ان کے مسترد ہونے کا قوی امکان ہے ۔ یاد رہے کہ حلقہ 120میں 19امیدوار وں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں