اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کی مریدکے میں دھواں دار تقریر ، انقلاب اور تبدیلی کا اعلان ، نا اہلی فیصلے کے خلاف اور ووٹ کا احترام کرانے کیلئے عوام کو سڑکوں پر آنے کی کال کا انتظار کرنے کا پیغام۔ دوسری جانب ریـڈزون کی حفاظت کیلئے لگائیجانیوالی کنٹینروں کی دیوار ہٹا دی گئی، اسلام آباد میں ہلچل، سیاسی حلقوں میں بھی چہ میگوئیاں۔تفصیلات کے مطابقمریدکے میں خطاب کرتے ہوئے آج سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوام کو انقلاب کیلئے کال کے انتظار کا کہاہے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقاریر نہ صرف عدلیہ مخالف بلکہ اس میں آنیوالے دنوں کیلئے ایک خطرناک پیغام بھی پوشیدہ ہے۔واضح رہے کہ آج ایک حکم کے تحت اسلام آباد میں ریڈ زون جس میں سپریم کورٹ ، قومی اسمبلی ، ایوان صدر اور دیگر اہم سرکاری عمارتیں موجود ہیں کی حفاظت کیلئے موجود کنٹینرز اور رکاوٹیں صاف کر دی گئی ہیں۔ سیاسی، عوامی حلقوں کے مطابق ن لیگ اور اس کے قائد نواز شریف جلد ہی کچھ ایسا کرنے جا رہے ہیں جو کہ آئندہ آنے والے دنوں میں گرم ہوتے سیاسی ماحول کی حرارت میں بے پناہ اضافہ کردے گا جبکہ ذرائع کے مطابق جلد ہی ن لیگ ریڈ زون میں سپریم کورٹ کے سامنے کسی سیاسی اجتماع کا بھی اعلان کرنے والی ہے جس کی وجہ سے یہ رکاوٹیں ہٹائی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں