اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مزید تین سیٹ کے حصول کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے جس میں نیب کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم ٹین بھی فرا ہم کر نے کی استدعا کی گئی ہےجسے مسترد کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے دائر درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے چار ریفرنس دائر کرنے ہیں اور ان چاروں ریفرنسسز کے ساتھ رپورٹ کی کاپی لف ہونا ضروری ہےاس لئے اس رپورٹ کے مزید تین سیٹ فرا ہم کئے جائیں جبکہ ان کے ساتھ ساتھ رپورٹ کا والیم دس بھی دیا جائے، نیب اس سے قبل جے آئی ٹی رپورٹ کا ایک سیٹ وصول کر چکا ہے.گاقبل ازیں نیب کی درخواست پر سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی رپوٹ کے نو والیم نیب کو دیئے گئے تھے جبکہ والیم دس کو رجسٹرار آفس کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے دینے سے انکار کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں