اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نواز شریف کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے بچہ حامد کو جمہوریت کا پہلا شہید قرار دیدیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے استقبال کیلئے آنے والے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے آیا حامد سڑک کے ڈیوائڈرسے گرا اور قافلے کی گاڑی کے نیچے آکر کچلا گیا جو کہ نواز شریف کی جمہوریت کیلئےاس جدوجہد کا پہلا شہید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حامد شہید کے گھر ہمارے لوگ گئے ہیں جو اس کے گھر والوں سے
اظہار ہمدردی اور افسوس کیلئے گئے ہیں۔۔خواجہ سعد رفیق نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

اپنا تبصرہ بھیجیں